• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PP وفد کی وزیراعلیٰ حمزہ سے پنجاب میں پاور شیرنگ پر مشاورت

لاہور،فیصل آباد (اسپیشل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ جنگ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کرکے پنجاب میں پاور شیرنگ پر مشاورت کی۔

اس موقع پر پی پی گورنر کے عہدہ سے باضابطہ دستبردار ہو گئی ، وزیر اعلی پنجاب نےنے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

عمران خان نے پاکستان کے آئین کو نقصان پہنچانے اور قانون کو پامال کرنے کے لیے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا معیشت اور گورننس کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان نے نیا پاکستان کا وعدہ کبھی پورا نہیں کیا اور اس کے بجائے پرانے کو تباہ کر دیا،اب وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پرانے پاکستان کو بحال کرنے کا سفر شروع کر دیا ہے جہاں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی، مزدوروں کو وقت پر تنخواہ ملتی تھی اور اشیائے ضروریہ دستیاب تھیں۔

اہم خبریں سے مزید