لاہور میں پولیس اہلکاروں کا قاتل گرفتار کرلیا گیا، جس نے 3 اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل شاد باغ لاہور سےچھینی، نمبر تبدیل کرکے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو الفلاح ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، جس کا کہنا ہے اسے دھماکا خیز مواد کے غلط مقدمے میں پھنسائے جانے کا غصہ تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جیل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی، رؤف گجر نے 6 لاکھ روپے رشوت دیکر اس کی ضمانت کرائی۔
ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو ضمانت کے بعد افغان علاقے خراسان بھجوادیا، جہاں اسے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو ٹاسک پورا کرنے پر افغانستان میں نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا، اس نے اکیلے ہی کارروائیاں کیں، بھائی کا اس میں کوئی تعلق نہیں۔
لاہور میں 10روز میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی کیے جاچکے ہیں۔