• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ولیم اور شاہی خاندان کے سینئر ارکان پلاٹینم جوبلی ویک اینڈ پر برطانیہ کا دورہ کریں گے

لندن (پی اے) بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بنک ہالیڈے جوبلی ویک اینڈ پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ پرنس ولیم اور کیتھرین ویلز جائیں گے جبکہ ارل اینڈ کاؤنٹس آف ویسیکس ناردرن آئرلینڈ جائیں گے۔ پرنسس رائل سکاٹ لینڈ جائیں گی۔ امکان ہے کہ پرنس آف ویلز اور ڈچز آف کارنوال اگلے ماہ کے دوران ہونے والی تقریبات میں لندن کے ایونٹس میں شریک ہوں گے۔ پلاٹینم جوبلی تقریبات میں ملکہ کی شرکت کی تصدیق بعد میں کی جائے گی لیکن یہ ایسا ایونٹ کے وقت کے قریب یا حتیٰ کہ ایونٹ کے دن تک نہیں ہوگا کیونکہ موبیلٹی مسائل کی وجہ سے 96سالہ ملکہ حالیہ مہینوں میں متعدد ایونٹس میں حاضری کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ملکہ کے 70سالہ دور حکومت کی یاد میں تقریبات 2 سے 5جون تک چار روزہ بنک ہالیڈیز میں ہوں گی۔ اس موقع پر برطانیہ کا دورہ کرنے والے سینئر شاہی خاندان ملکہ اور ان کے آنجہانی شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا کے نقش قدم پر چلیں گے، جنہوں نے 2012میں ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی کیلئے ملک بھر کا سفر کیا تھا۔ جوبلی ویک اینڈ تقریبات 2جون کو ملکہ کی سالگرہ کی پریڈ اور ٹروپنگ دی کلر کے ساتھ شروع ہوں گی۔ گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا کہ اس تقریب میں ملکہ کی جانب سے عوامی مصروفیات میں حصہ لینے والا شاہی خاندان ہی بکنگھم پیلس کی بالکونی میں اس تقریب میں شامل ہوگا، اس کا مطلب ہے کہ پرنس اینڈریو اور ڈچز آف سسیکس کو خارج کر دیا جائے گا پرنس ہیری اور میگھان مرکل نے کہا کہ وہ اپنے دو بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ساتھ جوبلی کیلئے امریکہ سے برطانیہ جائیں گے 3جون کو سینٹ پال کیتھیڈرل میں تھینکس گیونگ نیشنل سروس منعقد کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی ملکہ ٹروپنگ آف دیکھنے اور 4جون کو ایپسم ڈربی میں شرکت کا بھی ارادہ رکھتی ہیں 5جون کو سینٹرل لندن میں پلاٹینم جوبلی پیجنٹ میں گولڈ اسٹیٹ کوچ دوبارہ منظر پر آئے گی، جو 1953میں ملکہ کی تاجپوشی کیلئے استعمال کی گئی تھی۔

یورپ سے سے مزید