• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، برطرف پولیس اہلکار ہلاک

کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے برطرف پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا، مقتول اپنے سسرال آیا ہوا تھا اور گھر کے باہر بیٹھا تھا۔

پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے سیکٹر ڈی تھری میں برطرف پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور 6 ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، مقتول عمران ناظم آباد تھانے کا برطرف سپاہی تھا، مقتول کو 8 گولیاں لگیں، ملزمان جاتے ہوئے اہلکار کا موبائل فون اور والٹ بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لگتا ہے قتل کو ڈکیتی میں مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، حتمی وجوہات کیا ہیں، تحقیقات کے بعد معلوم ہوسکے گا۔

قومی خبریں سے مزید