• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عمران خان کے دوسرے لانگ مارچ کو روک سکے گی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیا عدالتی فیصلے کے بعد حکومت عمران خان کے دوسرے لانگ مارچ کو روک سکے گی؟ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ انتظامیہ اپنے انتظامی اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی، کیونکہ لاء اینڈ آرڈر سنبھالنا عدالت کا کام نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی کہ کوئی گروہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالت یہ حکم نہیں دے سکتی کہ کوئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے یا پولیس پر پتھراؤ کرے۔ عدالت نے شہری حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید