• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی سیشن کورٹ کا وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے وکلا تشدد کیس میں  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سیشن عدالت میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کےدوران وکلا پر مبینہ تشدد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما حیدر مجید ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ کےکہنے پر پولیس نے وکلا پر تشددکیا۔

ایڈیشنل سیشن جج میاں مدثر عمر بودلہ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔

قومی خبریں سے مزید