• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس میں 13 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اب سے کچھ دیر پہلے تک 100 انڈیکس 13 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 581 کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 8 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 41 ہزار 568 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 332 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 854 رہی۔

حصص بازار میں گزشتہ روز 15 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 956 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید