• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 396 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 396 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 77 ہزار 663 پوائنٹس رہا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 767 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں نے رواں ہفتے محتاط رویہ اخیتار کیے رکھا اور آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔

حصص بازار میں آج 71 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ساڑھے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 298 ارب روپے ہوگئی۔

تجارتی خبریں سے مزید