• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ میرا کا عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کیخلاف اپیل خارج

لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کا عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

عدالت نے اداکارہ میرا یا ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کی ہے۔

عدالت کی جانب سے بار بار پیش ہونے کا حکم دینے کے باوجود اداکارہ میرا کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ فیملی عدالت نے 28 مئی 2018ء کو عتیق الرحمٰن کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینے کا دعویٰ مسترد کیا تھا۔

سیشن عدالت نے 31 جنوری کو فیملی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے میرا کی اپیل خارج کی تھی۔

اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

اداکارہ میرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دبئی میں فلم کی عکس بندی کے دوران عتیق الرحمٰن نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ عتیق الرحمٰن نے شہرت کے حصول اور بلیک میل کرنے کے لیے یہ جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید