لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لالی وڈاداکارہ میرا نے عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔میرا نے فیملی عدالت اور سیشن عدالت کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی، لاہور ہائیکورٹ نے عتیق الرحمٰن سمیت تمام فریقین سے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ ایڈیشنل سیشن جج مظہرعباس نے 16صفحات پر مشتمل اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ میرامخالف فریق عتیق الرحمٰن سے نکاح نامہ جھوٹا، جعلی قرار دینے میں ناکام رہی ہیں۔دریں اثناءلالی وڈ کی مشہور اداکارائیں میرا اور سنگیتا نے اپنے سنہرے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جس سے ان کی دوستی بھی جھلک رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ میرا اور اداکارہ سنگیتا کو ماضی کے ایک گانے ’گل سن وے سجن دے کنگنا‘پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ 74سالہ اداکارہ سنگیتا پاکستانی شوبز سے وابستہ ہیں جو کہ بیک وقت اداکارہ ،فلم میکر اور اب ٹی وی انڈسٹری کی ڈرامہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ دوسری طرف اداکارہ میرا کی بات کی جائے تو شوبز میں ان کے کام کے علاوہ ان کی شہرت کی کئی وجوہات ہیں ۔ ان کو آ خری دفعہ فلم "باجی" میں دیکھا گیا ہے۔