• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 15.8تک جاپہنچی۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 309افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید