• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکیوں کو مبینہ پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء، ایف آئی اے نے 4 افسران سے ریکارڈ طلب کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )غیر ملکیوں کو مبینہ طور پر رقم کے عوض پاسپورٹس کے اجراء پر ایف آئی اے حرکت میں آ گئی۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے پاسپورٹ آفس صدر کے چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے ایک سال میں جاری پاپسورٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔جن اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہےمحمد اسلم بیگ (ساوتھ برانچ)،راکیش کمار دیوان ( ویسٹ برانچ )،سعید عباسی (ویسٹ برانچ ) اور خیر محمد (ملیر برانچ ) شامل ہیں۔ایف آئی اے نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر احمد بلوچ اور جاسم بلوچ نامی دو ایرانی شہریوں سمیت ملوث انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے جو کہ پاکستانی پاسپورٹ پر دبئی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید