• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ریل، ٹرک سے ٹکرا گئی، 250 افراد زخمی

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا میں ریل، ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 250افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، امریکی ریاست مسوری میں ریل کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے باعث 250کے قریب مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ دی ایمٹریک ٹرین کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریل لاس اینجلس سے شکاگو جارہی تھی کہ یہ مسوری کے مقام پر ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ سوشل میڈیا پر آنے والے تصاویر میں ریل کی پانچ بوگیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ مسافر ریل کے کھڑکی اور دروازوں سے چھلانگیں لگارہے تھے۔ تاہم، اے ایف پی فوری طور پر ان تصاویر کی تصدیق نہیں کرسکا۔
اہم خبریں سے مزید