سوشل میڈیا پر ان دنوں ہتھنی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسے اپنے بچے کو دریا میں بہنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو جنوبی بنگال کے شہر نگرکاتا کے قریب ایک دریا کی ہے جس میں ہتھنی کو اپنے بچے کو دریا میں بہنے سے بچاتے اور کنارے پر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ہاتھیوں کے جھنڈ کو دریا سے گزرتے دیکھاجاسکتا ہے تاہم اسی دوران ایک ہتھنی کا بچہ تیز بہاؤ کے سبب پانی میں بہنے لگتا ہے جس کے بعد ہتھنی اپنے بچے کے پیچھے جاتی ہے اور تگ و دو کے بعد بچے کو دریا میں بہنے سے بچانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔