سنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سے حسبِ روایت ہم نے آپ کو عیدالاضحٰی کے موقعے پر پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباً خلوص و محبّت سے لکھے آپ کے ڈھیروں ڈھیر پیغامات وصول ہورہے ہیں۔ تو لیجیے، بروقت ملنے والے کچھ پیغامات آپ کے پیاروں کی نذر ہیں۔
(اُمّتِ مسلمہ کے نام)
میری جانب سے پوری اُمّتِ مسلمہ کو عیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (جویریا، دانیال اورلائبہ، غوثیہ کالونی، کراچی کی مبارک باد)
(پاکستانیوں کے لیے)
میری جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دونوں جہاں کی نعمتوں سے نوازے۔ (عائشہ ملک کی جانب سے)
( اہلِ اسلام کے نام)
ہمیں چاہیے کہ اپنے دِلوں سے نفرتیں مٹا دیں۔ محبّت و الفت ، بھائی چارہ قائم کریں۔ محبّتیں بانٹتے اور چاہتیں سمیٹتے رہیں۔ ؎تحفہ دُعاؤں کا تمہیں پہنچے میرا…سدا رہے تمہارے گرد خوشیوں کا گھیرا…مسرتیں عید کی تمہیں مبارک ہوں…تمہاری زیست میں نہ آئے کبھی غموں کا پھیرا۔ (پرنس افضل شاہین، ڈھاباں بازار،بہاول نگر سے)
(اپنےپیاروں کی نذر)
ابرِ رحمت بن کے چھا جاؤ ،پیامِ عید ہے
چار سُو اِک نور برساؤ ،پیامِ عید ہے (وہاب اور دیگر ساتھی، شاہی بازار، حیدرآباد سے)
(اہلِ خانہ کے لیے)
خانیوال میں مقیم اہلِ خانہ کو عیدالاضحٰی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ (وسیم گلزار ،کراچی کی جانب سے)
(عزیز و اقارب اور دوستوں کے لیے)
کوٹری میں رہایش پذیر پیاری پھوپھو، حماد، حمزہ، رافع اور دیگر بہن بھائیو!آپ سب کو عیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (حذیفہ، فرہاد، مانی اور عُمر، کراچی کی مبارک باد)
(اہلیہ کے لیے)
جان سے پیاری اہلیہ اور دیگر فیملی ممبرز کو قربانی اور ایثار والی عید مبارک ہو۔ (پروفیسر مولانا ملک نفیس احمد، اورنگی ٹائون ،کراچی کی جانب سے)
(عالمِ اسلام کےنام)
آپ سب کو خوشیوں بَھرا تہوار مبارک ہو۔ (عمران احمد شیخ، کراچی سے)
(اہلِ محلّہ کے نام)
آپ سب ہماری جانب سے عید کی مبارک باد قبول کیجیے۔ (شکیل، ساجد، ماجد، عابد اور زین، کراچی کی مبارک باد)
(بہن بھائیوں کے نام)
ہیپی عیدالاضحٰی۔سب جگ جگ جیئں۔ (صدف اسماعیل قریشی، کراچی سے)
( فاطمہ جناح کالونی، نارتھ کراچی،کراچی کے باسیوں کے لیے)
ہم سب کی جانب سے آپ کو دِل کی گہرائیوں سے عیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (عقیل، لاریب، ایشال اور عفّان، نارتھ کراچی، کراچی کا پیغام)
(جگری دوست کے لیے)
بھگوال، ضلع چکوال میں مقیم میرے پیارے بچپن کے دوست حافظ عبدالحمید! آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو عید الاضحٰی مبارک ہو۔ (م۔ ا۔ ق اور فیملی، کراچی کی جانب سے)
(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)
اللہ پاک ہم سب کو محبّت و چاہت، مساوات اورباہمی اتفاق کے ساتھ سنّتِ ابراہیمیؑ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (حسیب الرحمٰن، منیب الرحمٰن اور سسٹرز، کراچی کا پیغام)
(ابّو جان کے نام)
آپ کے بغیر عید، عید نہیں لگتی۔ (بنتِ سومر خانگل ،کلی ترخہ، کوئٹہ کی جانب سے)
(وطن کے باسیوں کےنام)
آپ سب کو عیدالاضحٰی کی خوشیاں، برکات مبارک ہوں۔ اللہ پاک ہم سب پر خصوصی کرم فرمائے اور ہمیں محبّت کی لڑی میں پروئے رکھے۔ (فیضان، فہد، اسامہ اور دانیال، کراچی کی دُعا)
(خالہ جانی کے لیے)
سرجانی ٹائون میں مقیم پیاری خالہ جان اور ان کے بیٹے تیمور بھائی، توقیر بھائی، توصیف بھائی اور دیگر فیملی کو عید مبارک۔ (دانیال نیاز اور فیملی، کراچی کی مبارک باد)
(ملک برادرز کے نام)
ہماری جانب سےآپ کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سےعیدالاضحٰی مبارک ہو۔ اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے۔ (ملک نوید، ساجد، ماجد، اویس، عبید اور عزیز، کراچی سے)
(گھر کے بڑوں کے لیے)
میرے پیارے تایا ابّو رئیس احمد، سعید احمد اور ان کی فیملی، پیارے ماموں ممتاز احمد اور انصار احمد کو عیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (برہان الدّین و بیگم، کراچی کی جانب سے)
(والدین اور اہلِ محلّہ کے نام)
میرے راج دُلارے،متاعِ جاںوالدین اور اہل محلّہ کو عیدِ قرباں مبارک ہو۔دُعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے وطنِ عزیز پر خصوصی کرم فرمائے اور اسے دشمن کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھے۔ (شہوار، شاہ ویز، زنیر، علیزہ اور اریبہ، پاپوش نگر، کراچی کی دُعا)
(اہلِ وطن کے نام)
اہلِ وطن کو بڑی عید کی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔ (حاجی یامین، ساجدہ، انس، ابدال اور راحیل، یو پی موڑ،نیو کراچی، کراچی کی مبارک باد)
(جان سے پیاری فیملی کےلیے)
پیارے تایا ابّو، تائی امّی، بابا جانی، پیاری امّی، برہان بھائی اور بھابھی کومیری طرف سےعیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (نیلم نفیس ملک، اورنگی ٹائون، کراچی سے)
(اپنوں کے نام)
میرے پیارے بہن بھائی، زاہدہ آپا، ڈاکٹر فائزہ، سلیم بھائی، بھابھی اوردیگر اہلِ خانہ کو عیدِ قرباں مبارک ہو۔ اللہ ہم سب کو ایسی ہزاروں عیدیں دیکھنا نصیب فرمائے ۔ (ناہید و سیم، ربیع الاوّل چوک، حیدرآباد کی جانب سے)
(قائم خانی برادری کے لیے)
میری جانب سے آپ سب کو عیدالاضحٰی کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ پاک ہمیں سنّتِ ابراہیمیؑ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (امجد، احسان، عبداللہ، لاریب اور نہال قائم خانی، کراچی کا پیغام)
(ٹنڈوالہ یار میں مقیم ماموں ایوب اور قیوم کے نام)
آپ کو اور فیملی کو میری جانب سےعید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔اور مبشّر بھائی اور بھابھی ! ہماری دُعا ہے کہ شادی کے بعد آپ دونوں کی یہ پہلی عید آپ کے لیے خوشیوں کی پیام بَر بن جائے۔ (ڈاکٹر فیضان مشتاق، قائم خانی و ہمشیرہ، کراچی سے)
(پاک فوج، رینجرز اور سیکوریٹی ایجنسیز کے اہل کاروں کے لیے)
قوم کے عظیم سپوتوں اور اپنی خوشیاں قوم پر قربان کرنے والے سرحدوں پر مامور پاک فوج، رینجرز اور تمام سیکوریٹی ایجنسیز کے اہل کاروں کو عیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (علی، حسنین، سمیرہ اور بریرہ، کراچی کی طرف سے)
(جنگ، سنڈے میگزین کی ایڈیٹر، ٹیم اور لکھاریوں کے نام)
میری جانب سے مدیرہ، اُن کی پوری ٹیم اور تمام قارئین خصوصاً محمّد بشیر نقش بندی، افضل شاہین، ضیاء الحق قائم خانی، اسلم قریشی اور دیگر کو عید کی دِلی مبارک باد۔ (محمد اسحاق قریشی، کراچی سے)
(اپنے پیاروں کے لیے)
اپنے آبائی شہر جھنگ شاہی، ضلع ٹھٹھہ کے تمام دوستوں اور احباب خصوصاً مولانا فضل اللہ، حافظ علی حسن، مانو بھائی، حفیظ احمد اور تمام اہل علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحٰی مبارک۔ اللہ پاک ہم سب کو سنت ابراہیمیؑ احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (حاجی خلیل الرحمٰن، جنگ شاہی سے)
(اسکول اور کالج کے دوستوں کے لیے)
میری جانب سےعبدالرّزاق، غلام مصطفیٰ، توفیق، حافظ حمید، حافظ علی حسن کوعیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (ایم۔آئی قریشی،کراچی سے)
(پیارے پاپا جانی کےنام)
پاپا جان!آپ کے جانے کے بعدہم فریضۂ قربانی تو ادا کر لیتے ہیں ،مگر نگاہیں آپ ہی کی متلاشی رہتی ہیں۔ (گل عطر، ڈیرہ اللہ یارکا دُکھ)
(پختون بھائیوں کے لیے)
تمام پختون بھائیوں کو ہماری جانب سے عیدالاضحٰی مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں عید کی حقیقی اور بے پایاں مسّرتوں، خوشیوں سے نوازے۔ (علی، احمد جان، متین، خالد اور منیر، کراچی کی جانب سے)
(پیارےبھائیوں کے نام)
حیدرآباد کے علاقے اسلام آباد اور ریلوے کالونی کے باشندگان کو دِل کی گہرائیوں سے عیدِ قرباں مبارک۔ (وحید، عاطف، نہال اور بلال، ریلوے روڈ، حیدرآباد کی مبارک باد )
(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)
دِل کی اَتھاہ گہرائیوں سے اُمّتِ مسلمہ کو عیدالاضحٰی مبارک ہو۔ (شکیل احمد اور اہلِ خانہ، سرجانی ٹائون، کراچی سے)
(اپنوں کے نام)
میرے آبائی شہر بھیر پور (دیبال پور) میں مقیم پیارے بیٹے محمّد قاسم، محمّد طاہر بوٹا اور دیگر اہلِ خانہ کو بڑی عید کی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔ (امیر الدّین عرف میرا، کراچی کی طرف سے)
(ڈاکٹر اوصاف اور اہلِ خانہ کے لیے )
آپ سب کو ہماری جانب سے عید مبارک۔ (شگفتہ، رانی، دانش اور فائزہ، بی ایم سوسائٹی، حیدرآباد کی جانب سے)
(دِل میں بسنے والوں کے نام)
میرے دِل میں بسنے والوں کو دِل و جان سے عیدالاضحٰی مبارک ہو۔ اللہ پاک ہم سب کو ایسی سیکڑوں عیدیں دیکھنا نصیب فرمائے اور سنّتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔ (ڈاکٹر ولید، ڈاکٹر مریم،کراچی سے)
(ہمارے عظیم بابا جانی کے لیے)
بابا جانی! آپ ساتھ تھے، تو آپ کے بغیر ایک پل بھی گزارنا مشکل لگتا تھا اور اب آپ کے بغیر کتنی ہی عیدیں گزر گئی ہیں۔ آپ بہت یاد آتے ہیں۔ (حمیدہ گل اور حمیرا گل، کوئٹہ کی یاد)
(سوئیٹ فیملی کے نام)
ابّو جان، سیّد کمال الدین، امّی جی اور تمام بہنوں کو بڑی عید مبارک ہو، خاص طور پر عدنان بھائی اور باجی کو، جن کی شادی کے بعد یہ پہلی عیدالاضحٰی ہے۔ (منیبہ کمال اور بہنیں،کراچی کی دُعا)