• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھل بیچنے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل


بھارت سے تعلق رکھنے والے پھل فروش کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھل فروش اپنے گاہک کو متوجہ کرنے کے لیے مختلف مزاحیہ اسٹنٹس کرتا ہے۔

پھل فروش پھل کاٹنے سے پہلے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے مختلف آوازیں لگاتا ہے، پھر پپیتا اور تربوز کاٹتے ہوئے مزاحیہ شکلیں بھی بناتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پھل فروش کٹے ہوئے پھل کو دیکھ کر چیخنا شروع کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ’کتنا لال ہے۔‘

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش 1 منٹ 5 سیکنڈ کی اس ویڈیو سے صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔