• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جھلس کر زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر ابوظبی میں انتقال کرگئے

چند ہفتے قبل جھلس کر زخمی ہونے والے کراچی کے ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی ابوظبی میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میت قانونی کارروائی کے بعد ابوظبی سے پاکستان لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی چند روز قبل آگ لگنے کے واقعے میں جھلس گئے تھے۔

عبد الستار عیسانی کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے ابوظبی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید