• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کی منفرد انداز میں بہن کو سالگرہ کی مبارکباد

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھائی نے بہن کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دے کر ناصرف بہن بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے بھی دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو بہن بھائی کار میں بیٹھے ہیں۔

بھائی گاڑی چلا رہا ہے جبکہ اُس کے ساتھ والی سیٹ پر بہن بیٹھی ہے جوکہ بےحد خوش نظر آرہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کے سامنے پہلی ایک گاڑی آتی ہے جس کے پیچھے لکھا ہوتا ہے 'Happy' اور پھر دوسری گاڑی آتی ہے جس کے پیچھے لکھا ہوتا ہے 'Birthday'۔

بھائی کی طرف سے سالگرہ کی انوکھی مبارکباد دیکھ کر بہن خوشی سے نہال ہوجاتی ہے۔

یہ ویڈیو جیری نامی صارف نے اپنی بہن کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

تاہم، اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین بھائی کی اپنی بہن کے لیے محبت کو خوب سراہ رہے ہیں۔