• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

نومنتحب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت ہوا جس میں انہوں نے واثق قیوم سے حلف لیا۔

اس موقع پر اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ واثق قیوم کے سوا کسی نے کاغذ جمع نہیں کرائے، وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

واثق قیوم نے میڈیا سے کیا کہا؟

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے کہا کہ ہمارے کسی رکن نے اپنی وفاداری تبدیل نہیں کی، یہ میری نہیں عمران خان اور پی ٹی آئی کی جیت ہے۔

واثق قیوم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایوان کو مکمل طور پر غیرجانبدار ہو کر چلائیں گے، جو خرابی پیدا کرے گا اس کا علاج ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید