• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی پرہلڑ بازی کرنے اورخواتین کوہراساں کرنیوالوں سے سختی سے نمٹاجائیگا

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق 14 اگست کوجشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور شاہراہوں پر لڑ بازی کرنے والوں سے پولیس سختی سے نمٹے گی ۔ ، خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنیوالے گرفتار کرلیے جائیں گے تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات کی جائیں گی اس حوالے سے لاہور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں گے ۔

لاہور سے مزید