• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ انشورنس ،بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کے اجلاس

لاہور(جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس کے ورکنگ گروپ کی سب کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر نے ہیلتھ انشورنس میں اصلاحات کا جائزہ لیا،صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،دونوں وزراء کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کی موجودگی صورتحال اور تدارک کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید