• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، بینک منیجر جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی بینک کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے منیجر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں خدیجہ مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نجی بینک کے باہر فائرنگ کی جس سے اسی بینک کا منیجر 60 سالہ ماکب علی شدید زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ماکب علی اسپتال پہنچائے جانے کے دوران دم توڑ چکا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

عثمان معروف کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ مقتول منیجر بینک کے دروازے پر سگریٹ پی رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان میں سے ایک ملزم نے پہلے گیٹ پر موجود گارڈ کو اسلحہ دکھا کر ڈرایا اور وہ گارڈ اسلحہ سمیت اندر بھاگ گیا۔ ملزم نے منیجر کا پیچھا کرکے عقب سے تین گولیاں ماریں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واقعہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید