• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہری نے ایک ہی پودے پر 6 ہزار ٹماٹر اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی شخص نے تقریباً 6 ہزار ٹماٹر ایک ہی پودے پر اُگا کر سب سے زیادہ ٹماٹر اگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سرجیت سنگھ کے پاس تھا جنہوں نے ایک ہی پودے پر 1355 ٹماٹر اگائے تھے۔

44 سالہ ڈگلس اسمتھ  (Douglas Smith) کو ایک ہی پودے پر چار گنا زیادہ ٹماٹر اُگا کر سرجیت سنگھ کا سابقہ ریکارڈ توڑنے پر چیمپین کاشتکار کے خطاب سے نوازا گیا۔

ڈگلس اسمتھ نے ان ٹماٹروں کا جب وزن کیا تو وہ 20 کلو سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے سبزی اگانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سے قبل ایک ہی بیل پر سب سے زیادہ ٹماٹر اُگانے اور 20 فٹ لمبا سورج مکھی اُگانے کا ریکارڈ بھی ڈگلس اسمتھ کے پاس ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید