ایک بھارتی ٹرین میں مسافر کو پیش کیے جانے والے کھانے میں سے بڑا دھاتی بولٹ نکل آیا۔
مسافر نے کھانے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس کے معیار پر سوالات اٹھائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور کہا دوران سفر انہیں کھانے میں سے ایک بڑا بولٹ ملا۔
انہوں نے ٹرین میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا یہ کھانے کے معیار میں یہ ایک سنگین غفلت ہے۔ متعلقہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن نے مسافر سے اس زحمت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔
متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ کچن کا مکمل معائنہ کیا جائے اور کھانا تیار کرنے کا عمل شروع ہونے سے پہلے تمام آلات کی مناسب جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔