• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: ملکہ برطانیہ کا 50 ویں جشن آزادی کے موقع پر یادگار دورۂ پاکستان



ملکہ الزبتھ دوم جوکہ گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، اپنی زندگی میں دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

ملکہ برطانیہ پہلی بار1961ء میں اپنے شوہر، ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں۔

انہوں نے پاکستان میں کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

پھر دوسری بار ملکہ نے1997ء میں 36 سال بعد پاکستان کے 50 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر بھی ملک کا دورہ کیا اور اس وقت بھی ان کے شوہر شہزادہ فلپ ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملکہ برطانیہ کی جانب سے 50 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر کیے گئے یادگار دورۂ پاکستان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملکہ برطانیہ کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرتی ہیں اور خطاب بھی کرتی ہیں۔

ویڈیو میں ملکہ کی پاکستان آمد پر کچھ مظاہرین کو کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے اس دورے پر کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس وقت کی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بھی ملاقات کی۔