• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)یکم مئی سے پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں کمی امکان ، برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی تک کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت (کل) یکم مئی 2024 سے اگلے پندرہ دن تک پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کے قریب کمی کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کر سکتی ہے۔

 سرکاری اور صنعتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید