• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونانی باربر کا 47 سیکنڈز میں بال کاٹنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم


یونان کے شہر ایتھنز سے تعلق رکھنے والا ہیئر اسٹائلسٹ دنیا کا تیز ترین بال کاٹنے والا شخص بن گیا۔

مذکورہ باربر کونسٹینٹینیس کؤٹوپس Konstantinos Koutoupis نے مشین کی سی تیزی سے اپنے ہاتھ چلاتے ہوئے صرف 47 سیکنڈز میں ایک شخص کے بال کاٹ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔

ویڈیو ناصرف گینیز ورلڈ ریکارڈ کے پیج پر موجود ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باربر نے بال کاٹنے کے لیے ٹریمر کا استعمال کیا اور بڑی مہارت سے ہیئر کٹنگ کی۔

ویڈیو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کو ایک اسکیل کی مدد سے بالوں کو ناپتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔