• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو ایرانی بحری جہازوں کیخلاف 'بحری قزاقی' کو ختم کرنا ہوگا: اسماعیل بقائی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف 'بحری قزاقی' کو ختم کرنا ہوگا۔

برازیلین اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بنیادی طور پر جو چاہتے ہیں وہ ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ ہمارے حقوق ہیں۔ ایران سے امریکی پابندیاں ہٹانا بھی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔ 

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی نیک نیتی کا ثبوت دینا ہوگا، ایران اس وقت امریکا کے نقطہ نظر کا جائزہ لے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید