• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

ایوی ایشن زرائع کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔

ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا جا رہا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں آج پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہونگے، سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان میں دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔

پاک انگلینڈ سیریز کے چار میچز میچ20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب زدگان کو دے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید