• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی کے 8 سال بعد شوہر کی حقیقت جان کر بیوی تھانے پہنچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی 40 سالہ خاتون شادی کے 8 سال بعد شوہر کی حقیقی صنف جان کر دنگ رہ گئی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کہ مطابق بھارتی شہر وڈودرا کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق شیتل نامی خاتون نے اپنے شوہر ویراج وردھن پر غیر فطری جنسی تعلقات اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

شیتل کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر قدرتی طور پر مرد نہیں عورت تھا اور اس نے سرجری کی مدد سے اپنی جنس تبدیل کروائی ہے۔

شیتل نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے سابقہ شوہر کے انتقال کے بعد نو برس قبل میٹری مونیل ویب سائٹ پر اس کی ملاقات ویراج وردھن سے ہوئی تھی۔

2014 میں ان کی شادی خاندان والوں کی رضامندی سے ہوئی تھی اس وقت ویراج وردھن نے اپنی حقیقت سے آگاہ نہیں کیا تھا تاہم حال ہی میں شوہر کی حقیقت معلوم ہونے پر اس نے شیتل کو دھمکانہ شروع کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید