امریکا میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں مظاہرین نے ٹرمپ کی ڈیپورٹیشن پالیسیوں، سرکاری افسران کی برطرفیوں، غزہ اور یوکرین جنگ کی مخالفت میں احتجاج کیا۔
وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے بینرز اٹھا کر احتجاج کیا، مظاہرین نے عربی کیفیہ اسکارف پہنا اور فلسطینی پرچم بھی لہرائے۔
مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔