• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکنگ ڈیوائس پہنی بلی وائٹ ہاؤس میں داخل

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے پریس کانفرنس روم میں بلی کے داخل ہونے پر صحافی حیران رہ گئے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ سیکیورٹی کے اعتبار سے دنیا کی حساس ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود ایک بلی نا صرف وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئی بلکہ وہ پریس کانفرنس روم میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

صحافیوں نے اس بلی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، بلی کا نام سوفی بتایا جارہا ہے، سوفی پریس کانفرنس روم میں اس وقت داخل ہوئی جب کچھ وقت پہلے پریس کانفرنس ختم ہوئی تھی۔

ایک صحافی نے اس حوالے سے بتایا کہ بلی کے گلے میں ایئر ٹیگ موجود تھا جو ایک ٹریکنگ ڈیوائس ہے، بعد میں وائٹ ہاؤس کے عملے نے بلی کے مالک کو ڈھونڈ کر بلی اس کے حوالے کردی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید