انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کو رد کر دیا۔
انگلش کرکٹر معین علی نے ایک اخبار کے کالم میں اپنی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا، اس حوالے سے کوچ برینڈن میکلم کو بتا دیا ہے، میری کوچ سے بات چیت ہوئی میں نے کہا سوری میں ٹیسٹ کرکٹ ختم کر چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کوچ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت محنت کی ضرورت ہے جبکہ میں 35 برس کا ہو چکا ہوں، میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، یہ انصاف نہیں ہو گا کہ میں فیصلہ تبدیل کروں۔
انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ بند کر چکا ہوں، انگلینڈ کے لیے 64 ٹیسٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرا انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ معین علی نے گزشتہ ستمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف ہے، 3 ٹیسٹ دسمبر میں راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
کوچ برینڈن میکلم نے معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اہل قرار دیا تھا۔
معین علی نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی، انگلینڈ نے سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔