• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے کشمیر ی دال چاول کھاتے ہوئے تصویر شیئر کردی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کشمیر دال چاول کھائے اور تصویر شیئر کردی۔

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ وصول کرنے کے بعد راستے میں کشمیری دال چاول کھائے۔

ن لیگی نائب صدر نے گاڑی میں بیٹھ کر دال چاول کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پاسپورٹ واپس مل گیا ہے، الحمد للّٰہ۔۔

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دستاویزات پر دستخط کے بعد آج ہی پاسپورٹ وصول کیا تھا۔

بعدازاں لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آج مجھے پاسپورٹ مل گیا ہے، جلد نواز شریف سے ملنے لندن جارہی ہوں، والدہ کی وفات کے بعد سے اپنے بھائیوں سے بھی نہیں ملی۔

قومی خبریں سے مزید