اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں ریفرنس اعظم سواتی نے جمع کروایا۔پی ٹی آئی نے ریفرنس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کروایا ہے، ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دیں