• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کی کس خوبی نے امریکی صحافی کو متاثر کیا؟

میگھن مارکل، فائل فوٹو
 میگھن مارکل، فائل فوٹو  

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل سے ملاقات کے بعد امریکی صحافی لیزا لنگ ان کی شخصیت سے کافی متاثر نظر آئیں۔

لیزا لنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میگھن مارکل اور اپنی بیٹی  کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میگھن مارکل سے پوڈ کاسٹ آرچیٹائپس کے دوران بات کرنے میں بہت مزہ آیا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’میگھن ایک روشن خیالی سے بھرپور اور متاثرکُن گفتگو کرنے والی شخصیت ہیں اور مجھے امید ہے کہ لوگ اُن کے بارے میں سامنے آنے والی بے بنیاد خبروں سے نکل کر بھی اُنہیں جاننے کے لیے کچھ وقت نکالیں گے‘۔

خیال رہے کہ میگھن مارکل کی یہ پوڈ کاسٹ ایپی سوڈ ملکہ الزبتھ کی موت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید