• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ’جرائم اور دہشتگردی‘، امریکا کا اپنے شہریوں کو سفری انتباہ جاری

امریکا نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ ’جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔

جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سفری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے جنسی زیادتی کو تیزی سے بڑھتا ہوا جرم قرار دیا ہے۔

سیاحتی اور دیگر مقامات پر جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

انتباہ میں کہا گیا کہ سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور سرکاری دفاتر پر دہشتگردانہ حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکی حکومت نے مشرقی مہاراشٹرا، شمالی تلنگانہ اور مغربی بنگال میں اپنے شہریوں کو ہنگامی سروسز کی فراہمی بھی محدود کر دی ہے۔

امریکا کے سرکاری عہدیداران کو بھی ان علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید