بھارت میں رکشہ سڑک پر اُلٹ گیا، برابر سے گزرنے والی پولیس اور سرکاری گاڑیاں بھی مدد کو نہ رکیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں گندے پانی اور ٹوٹی پھوٹی سڑک پر مسافروں سے بھرا رکشہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور الٹ گیا۔
اس واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر سامنے سے آنے والی پولیس اور سرکاری گاڑیاں یہ سب دیکھنے کے باوجود وہاں مدد کو نہ رکیں۔
اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کر کے پولیس اور سرکاری حکام کی بےحسی پر تنقید کی جارہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدد نہ کیے جانے کے بعد مسافر اور ڈرائیور خود ہی رکشے کو سیدھا کرلیتے ہیں۔