وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، وہ دہشت گرد کہلائے گا۔
دورہ کوہاٹ کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نفاذِ قانون کے اداروں کو ہدایت کی اور کہا کہ امن خراب کرنے والوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے قیام کےلیے تعینات ہے، جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لئے تعینات ہے، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کئے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن کےلیے وفاقی حکومت ایف سی پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک تک علاقے میں رہے۔