قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ سہ ملکی سیریز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔
اس سے قبل یہ کارنامہ انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، جاوید میانداد، سلیم ملک، سعید انور، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور مصباح الحق انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی، گرین شرٹس نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
بابر اعظم نے اس میچ میں 55 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں9 چوکے شامل تھے۔