پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایوان عدل سے واپسی پر گھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔
عمران خان نے لاہور میں ایوان عدل کا دورہ کیا، جب وہ وہاں سے واپس جانے لگے تو بعض افراد نے گھڑی چور کے نعرے لگائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والے کو دھکا بھی دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور بار کو پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا اور وکلا کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
عمران خان نے لاہور میں ایوان عدل کے دورے کے دوران صدر لاہور بار راؤ سمیع کو پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا۔
عمران خان نے وکلا کے لیے صحت کارڈ اور اسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان بھی کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب اسمبلی سے وکلا پروٹیکشن بل پاس کروایا جائے گا۔