پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے امتحانی مراکز کی تبدیلی کے لیے پورٹل کھول دیا۔
اس سلسلے میں ایم ڈی کیٹ کے خواہشمندوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹ پورٹل 29 اکتوبر 2022 سے بدھ 2 نومبر کو 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
پی ایم سی کے مطابق طلباء اپنے مراکز کو ایک صوبائی امتحان دینے والی یونیورسٹی سے دوسری صوبائی امتحان دینے والی یونیورسٹی (صرف بین الصوبائی) میں تبدیل کر سکیں گے۔
تاہم، طلباء صرف ایک بار اپنا امتحانی مرکز تبدیل کر سکتے ہیں۔ مرکز کی تبدیلی کا یہ آخری موقع ہے۔ 2 نومبر 2022 کے بعد مزید کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔