• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جمہوریت کا ہر اپوزیشن لیڈر نے مزہ چکھ رکھا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی جمہوریت کا اپوزیشن کے ہر لیڈر نے مزہ چکھا ہوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کی بات کرتے ہیں یہ اپنے 4 سال کا بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر لیڈر نے عمران خان کی جمہوریت کا مزہ چکھا ہوا ہے، یہ ہماری 6،6 مہینے ضمانت نہیں ہونے دیتے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک میں خونریزی چاہتے ہیں، وہ دہشت گردی کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھڑیاں چرالیں اور فارن فنڈنگ کھا گئے اور 5 سال نواز شریف کی کردار کشی کرتے رہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ کردار کشی پر عمران خان پر 10 ارب روپے کا ہرجانہ کررہا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید