• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے مارشل لاء لگوانے کی خواہش کا اعتراف کرلیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں مارشل لگوانے کی خواہش کا اعتراف کرلیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، فارن فنڈڈ فتنے کو پتا ہونا چاہیے کہ 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں خون خرابے سے انقلاب لانا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈڈ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید