• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا کا شکر ہے کہ وہ خیریت سے ہیں، جمائمہ گولڈ اسمتھ

جمائمہ گولڈ اسمتھ - فوٹو: فائل
جمائمہ گولڈ اسمتھ - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا بیان سامنے آگیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ٹوئٹ کو حوالہ بناتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام  میں جمائمہ نے تحریر کیا کہ ’یہ وہ خبر ہے جس سے ہم خوفزدہ ہوئے۔‘

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’’خدا کا شکر ہے کہ وہ (عمران خان) خیریت سے ہیں۔‘ 

جمائمہ نے اپنے پیغام میں عمران خان کے بچوں کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے کا شکریہ ادا کیا۔ 

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے تحریر کیا کہ ’اس کے بیٹوں کی جانب سے ہجوم میں موجود اس بہادر شخص کا شکریہ جس نے اُس حملہ آور کو قابو کیا۔‘

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’ایک اور ہیرو جس نے مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی، جو بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکا، اس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔‘

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللّٰہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پیر پر گولی لگی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید