• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرش فاسٹ بولر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہیٹ ٹرک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئرلینڈ کے فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرش فاٹ بولر جوشوا لٹل نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کو آؤٹ کر کے ورلڈ کپ میچ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

فاسٹ بولر نےاننگز کے 19ویں اوور میں کین ولیمسن کو 61 رنز پر کیچ آؤٹ کرایاجس کے بعد اگلی 2گیندوںپر انہوں نے جیمز نیشم اور مچل سینٹنرکو ایل بی ڈبلیو کیا۔

اس سے قبل اس ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات کے اسپن بولر نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔