• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔

مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر چیمبر میں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری ہیں۔

حکومتی وفد میں طلال چوہدری، محسن نقوی، شیری رحمٰن، رانا ثناء اللّٰہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شریک ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس موقع پر خیبر پختون خوا میں قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتِ حال پر وزیرِ داخلہ نے بریفنگ دی۔

قومی خبریں سے مزید