• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمی فائنل سے قبل مداحوں کے پاکستان ٹیم کو مشورے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے ٹیم کو مشورے دیے۔

مداحوں نے پاکستان ٹیم کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا۔

شعیب اختر نے لوگوں سے مذاق مستی بھی کی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تجزیے اور مشورے دیتے مداحوں کے درمیان بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا مداح بھی موجود تھا۔

شعیب اختر نے خاص طور پر شاہ رخ خان کے مداح سے بات کی اور اداکار کا ڈائیلاگ بھی سنا۔

اس دوران شعیب اختر نے لمبی گفتگو کرنے پر مداح کو مذاق میں بیچ میں روک دیا۔

شعیب اختر کی اس ویڈیو کو اب تک 24 ہزار سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے جب کہ اسے 2 ہزار سے زیادہ بار ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔