• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا خوف، طالب علم کی خودکشی کی ناکام کوشش

بھارت میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے خوف سے نویں جماعت کے ایک طالبعلم کی جانب سےخودکشی کی ناکام کوشش کی خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنئو میں نویں جماعت کی طالبعلم نے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے خوف سے ریل کی پٹری پر جان دینے کی کوشش کی تاہم اسے زخمی حالات میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس نوجوان لڑکے کی شناخت آدتیہ تیواری کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تحقیقات کے دوران ریلوے ٹریک کے پاس سے طالبعلم کا لکھا گیا ایک نوٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آدتیہ تیواری نے وہ نوٹ استاد کے نام لکھا ہے جس میں اس نے ان سے اپنی غلطی پر معافی مانگی ہے اور دوبارہ اس غلطی کو نہ دہرانے کا عزم کیا ہے۔

نجی اسکول کے پی آر او کے مطابق طالبعلم پڑھائی میں اچھا ہے، تاہم اس بار اس نے کم نمبر حاصل کیے جس کی وجہ سے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ بلائی گئی تھی۔

طالب علم بہانے بنا کر میٹنگ سے فرار ہو رہا تھا اس لیے ٹیچر نے آدتیہ کے والدین سے ان کے گھر پر ملنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خوف سے آدتیہ نے مبینہ طور پر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔

اے ڈی سی پی ایسٹرن زون سید علی عباس کے مطابق طالب علم ریلوے ٹریک پر زخمی حالت میں پایا گیا تو اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید