پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر49 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 66 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان پایا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 42787 پر آ گیا ہے۔